لانگ مارچ:عمران خان کی 15 مقدمات میں ضمانت منظور

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے‌ خلاف درج 15 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے، سیشن جج نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی ،گولڑہ،ترنول ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ سہالہ،تھانہ کورال اور لوہی بھیر اور دیگر میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کی۔ ان کے خلاف 11 تھانوں میں مجموعی طور پر 15 مقدمات درج تھے۔ 10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں اور 5 مقدمات ایسٹ میں درج تھے۔

Related Articles

Back to top button