نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کوئی انفارمیشن نہیں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کوئی انفارمیشن نہیںاداروں کا نیوٹرل ہونا خوش آئند ہے، کسی ادارے نے مداخلت چھوڑ دی تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کیونکہ اداروں کو نیوٹرل ہوکر آئین کی حدود میں واپس آنا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ضمنی انتخابات میں سات سیٹوں پر ہمارے پاس امیدوار نہیں تھے، تیرہ نشستوں پر الیکشن لڑا اور پہلے سے زیادہ ووٹ لیے، بعض جگہوں پر جو امیدوار 2023ء کے الیکشن کے لیے ذہن بنا کر بیٹھے تھے ان کی جگہ دوسرے امیدواروں کو الیکشن لڑوایا۔

انکا کہنا تھا یہ پہلا الیکشن ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے بھی بہتری حاصل کی ہے اور مسلم لیگ ن نے بھی بہتری حاصل کی ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی دور کے ضمنی انتخابات میں پریذائیڈنگ آفیسر اغوا کیے گئے، اغواہ کنندہ کو چاولوں کے شیلر پر لے جایا گیا، جو انسپکٹر انہیں لے کر گیا وہ اب وعدہ معاف گواہ بنا ہوا ہے، اس کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود ہے اور یہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا میں نے نہیں کہا کہ پرویز الٰہی ڈاکو ہے کیوں کہ مجھے پرویز الٰہی سے گزارے وقت کا پاس ہے، عمران خان نے پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اور آج اس ڈاکو کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔

انکا کہنا تھا ضمنی انتخابات کے نتائج سے مسلم لیگ ن کو کوئی بڑا دھچکا نہیں پہنچا، نہ مسلم لیگ ن کے بیانیے کی عوام میں غیر مقبولیت ہوئی، مسلم لیگ ن کے دور میں ہونے والے ان 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات تاریخ کے شفاف ترین ہیں، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے،باوجود اس کے کہ ہمارا اقتدارِ داوٴ پر لگا تھا ہم نے ووٹ کا تقدس برقرار رکھا ہے، ہم نے ووٹ کو عزت دو کے بیانییے کو پروموٹ کیا۔

خواجہ آصف نے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق کہا کہ میں اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب بھگت چکے ہیں، ہم ضمانتوں پر ہیں اور ہمارے خلاف ادارے استعمال ہوئے، اچھی شہرت کے حامل شخص کو چیئرمین نیب لگایا ہے کوئی اس کے کردار پر انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

Related Articles

Back to top button