حمزہ شہباز کی60رکنی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کی گئی ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں رانا اقبال، مہر اعجاز آچلانہ، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، رانا اقبال، یاور زمان ،منشا اللہ بٹ، حیدر علی گیلانی، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حسن مرتضیٰ، بلال اصغر وڑائچ، اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ، صبا صادق، رانا لیاقت علی اور سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔

پنجاب کی 60 رکنی کابینہ میں پانچ مشیر، پانچ معاونِ خصوصی جبکہ ایک سیاسی مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button