آرمی چیف عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر پہلی مرتبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر ہیں جہاں اس دورے کا اختتام 10 جنوری کو ہو گا۔

سعودی عرب کی نیوز ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے آج مدینہ منورہ کے علاقے ال اولا میں لگائے گئے موسم سرما کے کیمپ میں آمی چیف کا استقبال کیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں نے پاکستان سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اسے بہتر بنانے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مسعد بن محمد الایبن کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

جنرل عاصم منیر نے گزشتہ ہفتے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ اسے بہتر بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے حامل امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی گفتوگ کی جائے گی۔

پی پی ،جماعت اسلامی نے مہاجروں کو دیوار میں چنوانے کا معاہدہ کر لیا

Related Articles

Back to top button