پنجاب کابینہ کے 21 اراکین نے گورنر ہائوس میں حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ کے 21 اراکین نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، تقریب حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 4 معاون خصوصی اور 3 مشیر مقرر کر دیئے ہیں، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر بن گئے۔

حلف اٹھانے والے ارکان میں میاں اسلم اقبال، محسن لغاری، میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، تیمور ملک، عنصر نیازی، راجہ یاسر ہمایوں، منیب سلطان چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم سمیت 21 ارکان شامل ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزارت اعلٰی کا حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل قدرے تاخیر سے سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ق کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ کابینہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تعداد کے حوالے سے تھی۔چوہدری پرویز الٰہی بڑی کابینہ کے حق میں تھے جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس بار پنجاب کی کابینہ چھوٹی رکھنا چاہتے تھے۔

عمران خان کی ایک شرط یہ بھی تھی کہ مسلم لیگ ق کا کوئی وزیر کابینہ میں شامل نہیں ہوگا۔
ایک ہفتہ جاری رہنے والی اس کشمکش کا اختتام بالآخر اس وقت ہوا تھا جب عمران خان کی شرائط پر 22 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور اس میں ق لیگ کا ایک بھی وزیر نہیں تھا۔اس صورت حال کو ق لیگ کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کچھ اس طرح سمیٹا کہ ’ابھی یہ کابینہ کا پہلا مرحلہ ہے، ابھی دوسرا مرحلہ ابھی آئے گا۔‘

Related Articles

Back to top button