بنی گالا کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ق کے ممبرقومی اسمبلی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ بنی گالا کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرہرایک پیغام میں انکا کہنا تھا بنی گالہ کے اطرف کسی موومنٹ کے بارے میں سنا ہے، ہم پنجاب پولیس کو تحفظ کیلئے وہاں بھیج رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کا ٹویٹ تحریک انصاف کے رہنما اورعمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ شہبازگل کو آج بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بنی گالا کی طرف کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہے، عوام جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا پر دھیان نہ دیں، عمران خان کی سکیورٹی پر 76اہلکار تعینات ہے۔

منی لانڈرنگ : مونس الٰہی ایف آئی اے پیش، دو مبینہ فرنٹ مین گرفتار

واضح رہے کے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔اور تھانہ بنی گالہ میں ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button