پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان کی شرکت کا دعویٰ

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 ارکان کی شرکت کا دعوی ٰ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔

امریکا کو پاکستان کیساتھ طویل شراکت داری پر فخر ہے

شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی کہ ’اللہ کا شکر 186 ، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔

Related Articles

Back to top button