آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن، PTI پہلے، ن لیگ دوسرے نمبرپر

آزاد کشمیر میں آج ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک  انصاف 23 سیٹوں کے ساتھ پہلے، مسلم لیگ ن 12سیٹوں کے ساتھ دوسرے  اور پیپلز پارٹی 1 ایک سیٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پرہے جبکہ10 آزاد امید وار بھی میدان مار چکے ہیں۔

میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹ ڈالے گئے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے جاری رہی ، جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی  کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، میرپور ڈویژن میں کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہےاور 222 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

ایک میونسپل کمیٹی 9 ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہیں جبکہ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 اور یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں، میونسپل کارپوریشن کوٹلی ٹوٹل 14 وارڈز پر مشتمل ہے۔ کوٹلی ڈسٹرکٹ کونسل کے 58 ممبران اور یونین کونسل کے 60 ممبران ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 430 ہے۔

میونسپل کمیٹی بھمبر ٹوٹل 8 وارڈز پر مشتمل ہے، بھمبر ڈسٹرکٹ کونسل کے 31 ممبران اور یونین کونسل کے بھی 31 ممبران ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 214 ہے۔

Related Articles

Back to top button