عامر لیاقت کی تیسری شادی پر پہلی بیوی اور بیٹی کا تبصرہ

تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر انکی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا ہے لیکن دونوں نے نے احتیاط کا دامن تھام کر رکھا ہے اور کوئی سخت تبصرہ نہیں کیا۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر کے بعد ان کی بیٹی دعا عامر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ’برائے مہربانی میرے خاندان کے حوالے سے پوسٹس میں میرے والد کا تذکرہ کرنا بند کریں۔
دعا عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ ’یہ اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کر سکتے، تو آپ مجھے اَن فالو کر دیں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کسی بھی تبصرے یا میسج پر جواب نہیں دوں گی۔
دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوش نظر آئیں۔ ڈاکٹر بشریٰ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جو دل کے صاف ہوتے ہیں، وہ رب کے خاص ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے طوبی انور کے ساتھ دوسری شادی کیے جانے کے بعد سال 2000 میں بشری اقبال نے طلاق حاصل کر لی تھی اور یہ تبصرہ کیا تھا کہ جو شخص اپنے بال بچوں کا نہیں ہو سکا وہ اور کسی کے ساتھ کیا مخلص ہوگا۔
سسک سسک کر شوہر کو اعتبار دلانے والی ادکارہ کون؟
اسی دوران سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کے والد کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ لودھراں کے ایک بوسیدہ مکان کے باہر سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک بوڑھا شخص بتا رہا ہے کہ اس کی بیٹی کا عامر لیاقت سے نکاح ہو گیا ہے اور وہ دونوں کے لئے دعا گو ہے۔
دانیہ شاہ کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان بھینوائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت حسین سے کردی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میری دل سے دُعا ہے کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت ایک ساتھ بہت خوش رہیں۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری بیٹی اور عامر لیاقت کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔دانیہ کی والدہ نے مزید کہا کہ ’جو لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں وہ بھی میری بیٹی اور عامر لیاقت کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا کریں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ غریب لڑکی سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے دعوی کیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی دانیہ نہ تو سید ہیں اور نہ ہی شاہ ہیں کیونکہ وہ ان کے خاندان کو جانتے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے عامر لیاقت کی تیسری شادی کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دانیہ دراصل ایک ٹک ٹاکر ہیں جن کی موصوف سے پہلی ملاقات ان کے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے ووت ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے دوران پروگرام ہی دانیال کو شادی کی آفر کردی تھی اور بعد میں پیار کی پینگیں بڑھاتے ہوئے اس سے شادی رچا لی۔