بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج 6 مقدمات کے اندراج سے متعلق عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس کیخلاف مقدمات ہیں وہ کہاں ہیں؟

درخواستگزار کے وکیل انور منصور خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں، انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، پورے ملک میں ایک ہی ایشو پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، یہ مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، 5 مقدمات کراچی اور ایک مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پیز کو درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Related Articles

Back to top button