سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا

عدالت اعظمیٰ نے 13 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ریکوڈک منصوبے کو قانونی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں لکھا کہ ریکوڈک ریفرنس میں صدر مملکت نے 2 سوالات پوچھے تھے، رائے میں بین الاقوامی ماہرین نے عدالت کی معاونت کی۔

عدالت کی رائے میں لکھا ہے کہ آئین پاکستان خلاف قانون قومی اثاثوں کے معاہدے کی اجازت نہیں دیتا، صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں ترامیم اور تبدیلی کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں لکھا کہ ریکوڈک معاہدہ قانون سے متصادم نہیں ہے، نئے ریکوڈک معاہدے میں کوئی غیرقانونی بات نہیں، بلوچستان اسمبلی کو بھی معاہدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

Back to top button