اخلاق اور محبت سے ملنے پر الطاف حسین کی مشکور ہوں

حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیوز بناکر شہرت حاصل کرنے والی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بانی متحدہ کے اخلاق کی بھی تعریفیں کی ہیں۔
حریم شاہ نے 2 فروری کو انسٹاگرام پر برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے کنگسٹن اپون تھیمز میں موجود عدالت کے باہر بانی متحدہ سے ملاقات کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

مختصر ویڈیو میں الطاف حسین کو سیکیورٹی حصار میں عدالت سے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران انہیں ان کے سیکیورٹی عہدیدار بتاتے ہیں کہ ایک سوشل میڈیا اسٹار ان سے ملنا چاہتی ہیں۔ویڈیو میں الطاف حسین اور حریم شاہ کے دور سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمایوں سعید ’ڈاکٹر بہو‘ نامی ڈرامہ کس تھیم پر بنانے والے ہیں

ویڈیو میں بانی متحدہ کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو دعائیں دیتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔الطاف حسین نے ٹک ٹاکر کے روشن اور بہتر مستقبل سمیت صحت مند زندگی اور خوشی کی دعائیں کیں۔

Related Articles

Back to top button