برطانیہ میں پاکستان مخالف مہم پر PTIتنقید کا شکار

سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان میں ریاست مخالف عنصر کے خلاف کارروائی کو روز اول ہی سے تحریک انصاف کے خلاف کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، اس کی واحد وجہ یہ کہ ریاست مخالف منظم کارروائیوں کے تانے بانے زمان پارک میں بُنے جانے کے ناقابل تردید ثبوتوں کے بعد اس واردات میں ملوث بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے صف اول سے  گراؤنڈ لیول تک وہ رہنما اور کارکنان جو اس شرپسندی کا حصہ نہیں  تھے، نے خود کو تحریک انصاف سے الگ کر لیا ہے۔ایسی صورت حال میں جب  کسی وقت بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں گرفتاری متوقع ہے۔ تحریک انصاف برطانیہ چیپٹر کی جانب سے ریاست پاکستان کے خلاف سہ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف پی ٹی آئی کی جانب سے ریاست پاکستان کے خلاف برطانیہ میں جاری مہم کو محب وطن پاکستانیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مہم میں عمران خان حکومت میں کی جانے والی کرپشن کی داستان بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ’جہانزیب خان‘ کی سربراہی میں جاری پاکستان مخالف اس ڈیجیٹل کیمپین کے دوران تیار کی گئی خصوصی وین کو برطانیہ کے تمام اہم مقامات پر لے جایا جائے گا، جس میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

قابل افسوس بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نام پر جاری اس پاکستان مخالف مہم کی اطلاع  پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی دی گئی ہے جس میں ریاست مخالف اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ترغیب دی گئی ہے۔

پاکستان اور پاکستان سے باہر موجود پی ٹی آئی کے وہ وابستگان جو 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کو اپنا جمہوری حق سمجھتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا رونا رو رہے ہیں، وہ برطانیہ میں جاری اس مذموم مہم کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں پاکستان مخالف یہ چند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، وہیں پاکستان اور پاکستان سے باہر موجود محب وطن پاکستانی اس مہم کے کرتا دھرتاؤں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک محب وطن پاکستانی ’راشد ہاشمی‘ نے اس مہم کے جواب میں ہیش ٹیگ ’ٹیرن کو پہچانو‘ کے ساتھ ٹوئٹ کی ہے کہ :’اس وین پہ عمران خان کی NCA سے واپس کردہ رقم جو اس نے کابینہ سے بند لفافہ میں موجود کاغذات کی منظوری کروائی اور کمیشن لیکر ساری رقم ایڈجسٹ کروا دی۔

توشہ خانہ میں عمران کی ڈکیتیاں اور سیتا وائٹ سے غیر ظاہر شدہ بیٹی  ٹیرن کی تصاویر بھی لگائیں‘۔

ایک اور ٹوئٹر صارف ’عبداللہ گل‘ نے مہم چلانے والوں کو ایک شعر کے ساتھ  قدرے سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ:

’تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے

ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہیے

لندن / برطانیہ میں پی ٹی آئی کی فوج مخالف مہم۔ واہ وطن فروشو واہ ۔ یہودیوں اور ہندوؤں کا کھیل اور کھلاڑی سب کی پہچان ہوگئی‘۔

’اسد سعید‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پی ٹی آئی کی پاکستان مخالف مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ:

’لعنت ہے تمہارے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر، ان شاء اللہ تمہاری اس ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔  یہ قوم اپنی افواج سے بے لوث محبت کرتی ہے۔ اپنی افواج کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ توڑ کے رکھ دیں گے۔ ہماری عزت، سلامتی اور وقار کی ضامن پاک فوج ہے۔ یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘۔

پی ٹی آئی کی اس مہم سے ایک بات واضح ہے کہ انہیں چیئرمین تحریک انصاف کی کرپشن میں گرفتاری صاف نظر آ رہی ہے اور برطانیہ میں پاکستان مخالف مہم کے ذریعے کسی بھی طرح اپنے چیئرمین کو بچانے کی سعی لاحاصل کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button