پاکستان سپر لیگ کےآٹھویں ایڈیشن کا باقائدہ آغاز ہو گیا

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگ رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھا۔ اور شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کیلئے دیگر گانوں پر پرفارم کیا

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ سال کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز کرائیں گے، پی ایس ایل نے عوام کو بہت اثاثے دیئے، اس سال 21 غیر ملکی اور 10 سے زائد مقامی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button