میانوالی ایئربیس حملے میں غیرملکی اسلحہ استعمال ہونے کاانکشاف

میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔4 نومبر کو میانوالی میں پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملاجو امریکی ساختہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔
واضح رہےکہ 4 نومبر کو دہشتگردوں نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ائیر بیس پر حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔