3باروزیراعظم بننےوالا چوتھی بار کیسے ملک کو مشکلات سے نکالے گا؟

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوازشریف کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ 3باروزیراعظم بننے والا چوتھی بار کیسے مشکلات سے نکالے گا؟ عوام ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑےگا۔
کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بتایا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم بنا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا، میرا اعتراض بزرگ ہونے پر نہیں، بزرگ ہوکر ملک کیلئے نئی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام جب فیصلہ کرلیتے ہیں توکوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں۔

Related Articles

Back to top button