3 بڑوں کا رابطہ،آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر گزشتہ روزہونے والے ضمنی انتخابات کےغیرمتوقع نتائج کے بعد حکومت کی 3 اہم ترین جماعتوں کے قائدین نواز شریف ، آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحاد کے تینوں قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔
ذرائع کاکہنا تھا تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button