30 جون سے پٹرول پر10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرول پر10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔

ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ان کارگوز پر نہیں ہوگا جن کی ایل سی کھل چکی ہے، جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔

باخبر ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر ٹیکس وصول ہوسکے گا۔

Related Articles

Back to top button