40 لاکھ ووٹوں کا پروپیگنڈا مکمل جھوٹ ہے

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران چالیس لاکھ ووٹوں کے پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے بتایا کہ بہتان تراشی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ہارون شنواری نے بتایا کہ 40 لاکھ نمبر کا تعلق نہ نئی فہرست سے ہے نہ ہی پرانی انتخابی فہرست سے ہے، عوام جان لیں کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات پرانی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، 25 مئی کو انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرستوں میں تبدیلی ممکن نہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی پی ٹی آئی سربراہ کے بیانات اور الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں فہم نہیں کہ ووٹر لسٹ کے حوالے سے کہی گئی بات کا سیاق و سباق کیا ہے، ووٹر لسٹ میں سے کوئی ووٹ ادھر سے ادھر نہیں ہوئے۔

Related Articles

Back to top button