ہمارے ایم پی ایز کو50 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50،50 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے اور اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا آج لاہور کو بھی سندھ ہاؤس میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی طرح کا سامنا ہے، جہاں پر رکن صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی۔ ہارس ٹریڈنگ کے پیچھے اس کام کے ماسٹر مائنڈ آصف علی زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ اسے جیل بھیجنا چاہیے۔

بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول سکھ گلوکار کیسے قتل ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ نہ صرف ہماری جمہوریت پر حملہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی تانے بانے پر بھی حملہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور منحرف رکن پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو اس طرح کے کاموں کو روکا جا سکتا تھا، امپورٹڈ حکومت کو احساس نہیں قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

Related Articles

Back to top button