زرداری، شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمن کا تحریک عدم اعتماد پراتفاق

مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے درمیان عدم اعتماد تحریک پر اتفاق ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پراپوزیشن لیڈرشہبازشریف اورامیرجمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، نوید قمر، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مرتضیٰ وہاب اورمریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

اپوزیشن کی ہرچال کے مقابلے کیلئے تیار ہوں‌

اجلاس اختتام پراکرم درانی نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں سب کچھ معلوم ہوجائے گا، تھوڑی تسلی رکھیں، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائےگا۔اس موقع پریوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فون پہلے آئے تھے نہ آب آئے ہیں۔ آج لیگل ماہرین بیٹھے تھے انہوں نے عدم اعتماد پر غور کیا ہے۔ تین بڑے الگ بیٹھے تھے، انہوں نے آپس میں بات کی ہے۔ قانونی ماہرین غور کررہے ہیں وہ کام کررہے ہیں ۔ کل بلاول صاحب بھی آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button