مخیر حضرات سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کر دی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مخیرحضرات سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اوران کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

لندن سے براہ راست خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکن تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں لگ جائیں،اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں۔

انکا کہنا تھا شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے جا رہی ہیں، مریم نوازسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز قوم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینا کا موقع ہے، بلاشبہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے، سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں، یہ وقت کوئی اورکام کرنے کا نہیں متاثرین کی مدد کا وقت ہے، متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔

برطانیہ کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ملین پائونڈ امداد

سابق زیر اعظم نواز شریف نے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کے لیے کیمپس لگائے جائیں، متاثرین کو خیمے فراہم کیے جائیں، پریشان حال لوگ آپ کی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کریں۔

Related Articles

Back to top button