افغانستان کے مسئلے پر پاکستان خصوصی کانفرنس کی میزبانی کریگا

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے مسئلے پر پاکستان جلد ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اب سے کچھ دیر پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔


فواد چوہدری کے مطابق مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، امید ہے کہ اس اہم پیشرفت کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، افغان صدرکے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی اور سابق وزیر خزانہ عمر زاخیل وال کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے عمر زاخیل وال اور عمر داؤد زئی نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم اجلاس کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے، کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button