پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبرز کی تعیناتی کردی

صدر پاکستان عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبرز کی تعیناتی کر دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق پنجاب سے بابر حسن بھروانہ ممبر الیکشن کمیشن تعینات ہوئے جبکہ خیبر پختونخواسےجسٹس (ر) اکرام اللہ خان ممبرالیکشن کمیشن تعینات کئے گئے ۔ اور صدر مملکت کی جانب سے یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحتوزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔

وزیراعظم کا امریکی خط پرپارلیمان کا ان کیمرااجلاس بلانے کا اعلان

خیال رہے کہ دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button