مستونگ خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی

مستونگ خودکش حملے میں شہداکی تعداد 59ہو گئی۔52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور  ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے۔

ترجمان سول اسپتال کے مطابق مستونگ خودکش حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہےکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مستونگ دھماکے کے زخمیوں کو کراچی لانے سے متعلق فی الوقت کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button