پاک فوج پر الزامات،سردار تنویرپارٹی قائد عمران خان پربرس پڑے

مظفر آباد: آزاد کشمیر  کے ساق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔

ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ  عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان  کے بعد سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ  مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے، آپ بدزنی پیدا کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button