ARY نیوزکاNOCمنسوخ کردیا گیا

وازرت داخلہ نے نجی ٹی وی چینل ARY NEWS کا این او سی منسوض کر دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ‘اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آر وائی) نیوز کو جاری این او سی منسوخ کردیا گیا ہے اور اس پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہبتایا گیا کہ ایجنسیوں کی جانب سے اس کے برعکس رپورٹس کی بنیاد پر مزید احکامات تک عمل درآمد ہوگا۔

دوسری جانب اے آروائی کے انگریزی ویب سائٹ پر اس اقدام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سربراہی میں اتحادی حکومت کی جانب سے نیوز چینل سے منسلک 4 ہزار سے زائد میڈیا کارکنان کا معاشی قتل قرار دیا۔

اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے ردعمل میں کہا کہ یہ صحافی برادری کے خلاف ایک نیا قدم ہے اور یہ بغیر کسی نوٹس کے کیا گیا ہے،انتظامیہ چینل کی نشریات معطل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتی ہے، وفاقی حکومت چینل کو نشانہ بنا رہی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے نیوز چینل کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی مدت میں 15 اگست تک کی توسیع کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو کیبل میں بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت عالیہ سندھ نے چینل کے وکیل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کو مزید عدالتی احکامات تک چینل میں پیش نہ کرنے کی یقین دہانی پر پیمرا کو چینل کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے سے 17 اگست تک روک دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں سنگل جج بینچ نے کہا تھا کہ شوکاز نوٹس کا مناسب جواب جمع کرانے پر پیمرا چینل کی گزارشات پر غور کرنے کے لیے آزاد ہوگا اور مدعی کو اس بات کو یقینی بنانے کا منصفانہ موقع دیا جائے گا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں لیکن 17 اگست تک کوئی حتمی حکم جاری نہیں کیا جائے گا۔

PTIکیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

ادھر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کی جانب سے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے متنازع بیان کے سلسلے میں درج مقدمے کے تحت چینل کے سینیئر نائب صدر کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ نے ان کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا،ان کے متنازع بیان پر 8 اگست کو کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال، اینکر پرسنز ارشد شریف، خاور گھمن اور عماد یوسف کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمہ ریاست کی جانب سے میمن گوٹھ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر انسپکٹر عتیق الرحمٰن نے درج کروائی تھی جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 121، 505، 153، 153-اے، 131، 124-اے، 120، 34 اور 109 شامل کی گئی تھیں۔
درج مقدمہ میں کہا گیا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی جانب سے 8 اگست کو نشر ہونے والے نیوز بلیٹن کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں شہباز گل نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس ادا کیے۔

مقدمہ میں الزام لگایا تھا کہ پروگرام میں اس طرح کے خیالات کا اظہار کر کے پی ٹی آئی اور اے آر وائی نیوز واضح طور پر مسلح افواج کے ان حصوں کے درمیان تقسیم پیدا کر رہے ہیں جنہوں نے پارٹی سے وفاداری کا اظہار کیا اور جو وفاداری کا اظہار نہیں کرتے۔

شکایت کنندہ نے مقدمہ میں الزام لگایا تھا کہ شہباز گل مسلح افواج میں نفرت اور بغاوت کے بیج بو رہے ہیں، وہ سرکاری افسران کو حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کے خلاف دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،یہ ایک پہلے سے سوچی سمجھی، منظم سازش ہے جسے سندھ اور دیگر صوبوں میں مسلح افواج اور سرکاری محکموں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

درج مقدمہ میں کہا گیا تھا کہ یہ واضح ہے کہ پروگرام میں حصہ لینے والے افراد نے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سی ای او کے ساتھ مل کر سازش کی تھی اور ان تمام افراد کی طرف سے کیے گئے اس عمل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button