شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن شدید بیمار

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی صحت خرابی کے حوالے سے اطلاعات آرہی ہیں۔
مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق کم جونگ اُن کی طبیعت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے مگر اب تک شمالی کوریا کی جا نب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ شمالی کوریا کی مقبول ویب سائٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 اپریل کے آپریشن کے بعد کم جونگ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں رہائش پزیر ہیں۔
شمالی کوریا کے سر کاری میڈیا پر وہ 11 اپریل کو دکھائی دیے تھے اس کے بعد وہ 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے جب کہ کم اس سے 4 دن قبل ایک سرکاری اجلاس میں بھی شریک تھے۔
دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس نے مؤقف دینے سےگریز کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button