ATC نے مراد سعید، حماد اظہر کو 3 مقدمات میں اشتہاری قرار دیدیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید اور حماد اظہر کو تین مختلف مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے، اے ٹی سی لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

عدالت نے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا، اُن میں سابق وفاقی وزراء مراد سعید اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔اے ٹی سی لاہور نے ان 3 مقدمات میں میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ میں 2 اور تھانہ ماڈل ٹاون میں ایک مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

Back to top button