دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی،ڈرائیور جاں بحق

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دانیال عزیز زخمی ،ڈرائیورجاں بحق جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہیں۔اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شکر گڑھ نارروال روڈ بجھنہ سٹاپ پردانیال عزیز کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دانیال عزیز 4 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان نے کہاں سے کتنا مال بنایا؟

ڈاکٹرز کے مطابق دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور دوسرا بھی زخمی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی اہلیہ اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،صحت یابی تک متعلقہ حکام علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کریں ۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت دیتے کہاہے کہ لیگی رہنما دانیال عزیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے،وزیر اعلی پنجاب نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Related Articles

Back to top button