ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

سابق حکمران حماعت تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلی کے پی، پرویز خٹک، فواد چوہدری ، عمران اسماعیل، غلام سرور خان، شیریں مزاری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی کابینہ کی تشکیل پر بھی گفتگو کی گئی۔ تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف فوری عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کل لاہور کا دورہ کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے تین ماہ میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، عوام جاگ چکے ہیں، ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا، آج قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے خود آگاہ کروں گا۔

Related Articles

Back to top button