جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ

حکومت نےسپریم کورٹ کے سینئرجج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق کابینہ آج صدارتی ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں آنے والے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کو واپس لے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیوریٹو ریویو داخل کیا گیا تھا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،یہ کیوریٹو ریویو قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں رکھنے کیلئے دائر کیا گیا تھا،قاضی فائزعیسیٰ ایک معزز جج ہیں، شہزاد اکبرجیسے غنڈوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاقاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان ذمہ داران کےخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی، کابینہ اور لا سیکرٹری نے بتایا یہ ریفرنس دائر کرنے میں کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی تھی، یہ اُس وقت کے وزیر قانون اور شہزاد اکبر نے تماشہ کیا۔

عمران خان کے لانگ مارچ کی کامیابی کا کتنا امکان ہے؟

یادرہے کہ پچھلی وفاقی حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے اسے کابینہ میں زیر بحث نہیں لایا گیا تھا اور نظرثانی اپیل کے حوالے سے وزیراعظم کی ایڈوائس بھی موجود نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button