تاجروں سےبجلی بلوں میں لیا جانیوالا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

حکومت نے تاجر برادری سے بجلی بلوں میں لیا جانیوالا ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

عمران کا احتساب سے بچنے کے لئے جنرل باجوہ پر دباؤ

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پرتاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

Related Articles

Back to top button