پی ٹی آئی کو شکست،پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب

حکمران جماعت تحریک انصاف کو ایک اوردھچکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کے خالی ہونیوالی سندھ سے سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی نے جیت لی.پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے، انہوں نے 99 ووٹ حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لوگوں سے نوکرياں چھين لی ہيں، وزيراعظم کو جو کرنا ہےکريں بعدميں موقع نہيں ملے گا۔عوام کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان بھی وزيراعظم سےناراض ہيں، آج 4پی ٹی آئی کے ارکان نے نثارکھوڑو کو ووٹ ديا ، حکومت کے دن گنے جاچکے ہيں ۔عدم اعتماد کي تحريک پيش کردی گئی ہے وزيراعظم کو جلد سے جلد نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئين فلورکراس کرنے کی اجازت ديتا ہے،مگرنااہلی کا خدشہ ہے، اليکشن کميشن کا اپنا ووٹ ہوتا تو وہ بھی عدم اعتماد ميں ہماراساتھ ديتا۔ ملک کو کرکٹ گراؤنڈ سمجھ کر تباہ کر ديا گيا، وزيراعظم ساڑھے3سال بعد آج اتحاديوں کے مرکز گئے۔ وزيراعظم کو اتحاديوں سے پہلے ملنا چاہيے تھا۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر آغا ارسلان کو پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا۔

واضح رہے کہ دُہری شہریت کے باعث فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ سال 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

‘میرا جسم میری مرضی’ کے نعرے کی تشریح سامنے آگئی

قبل ازیں فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی کراچی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا لگا ہے۔ سینیٹ کی اس نشست کے الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے کئی ارکانِ سندھ اسمبلی ووٹ دینے پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رکن دیوان سچل نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی کریم بخش گبول بھی سندھ اسمبلی پہنچے تھے۔

Related Articles

Back to top button