بیٹیوں نے اپنی ماں اداکارہ صوفیا مرزا کو چارج شیٹ کر دیا

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں نے اپنے والد کے خلاف ماں کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگنڈا رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ دبئی میں اپنی مرضی سے اپنے والد کے ساتھ قیام پذیر ہیں اور انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا، صوفیہ کی بیٹیوں نے اپنی ماں کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا اصل مقصد صرف پیسے کا حصول ہے۔

صوفیہ مرزا کی دونوں بیٹیوں نے دبئی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے والد شیخ عمر فاروق کے ساتھ رہتی ہیں، ان کی والدہ کا مقصد صرف پیسہ اور شہرت حاصل کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ صوفیہ 2017 میں دبئی آئی تھیں لیکن ہم سے ملنے کی زحمت گوارا نہیں کی، اداکارہ کی بیٹیوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ خوش ہیں۔

توشہ خانہ لوٹنے والے کپتان نے سعودی شہزادے کو کیسے ناراض کیا؟

یاد رہے کہ صوفیہ مرزا نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف دونوں بیٹیوں کو اغوا کرکے دبئی لے جانے کا کیس درج کر رکھا ہے۔ ان کے سابقہ شوہر عمر لائبیریا میں پاکستان کے سابق سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ شیخ عمر فاروق نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ صوفیہ مرزا نے عمرسن حکومت کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ملی بھگت سے ان کے خلاف ایف آئی اے سے جھوٹے کیسز درج کروائے لیکن وہ عدالت سے سرخرو ہو گئے اور اس نے ان کے حق میں فیصلہ دیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے سابقہ شوہر پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے تھے، شیخ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ صوفیہ مرزا نے ان کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولا اور اسے گمراہ کیا، لیکن تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق کو ان تمام الزامات سے بری کر دیا۔

صوفیہ مرزا نے اس سے قبل سابق شوہر پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا، اداکارہ اور ان کے سابق شوہر کے درمیان دو بیٹیوں کی حوالگی کا تنازع چل رہا تھا، اداکارہ کے سابق شوہر نے کہا کہ صوفیہ مرزا نے بیٹیاں حوالے کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے لیے، معاہدے میں پیسوں کا ذکر نہ کرنے کی شرط رکھی۔ لیکن اب صوفیہ مرزا اور عمر کے معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی ہے۔ اس حوالے سے صوفیہ کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ معاہدہ 2007 میں دو گواہوں کی موجودگی میں کیا گیا تھا لیکن صوفیہ مرزا نے پیسے وصول کرنے کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دیے۔

Related Articles

Back to top button