پاکستان کی کسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردید

پاکستان نے کسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردید کر دی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے پاکستان کےکسی وفدکے دورہ اسرائیل کا تصورواضح مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زیربحث دورےکا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

بیان کے مطابق مسئلہ فلسطین پرپاکستان کامؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے،فلسطین پرہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، اس پرمکمل اتفاق رائے ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے نورعالم خان اورراجہ ریاض کا میچ

ملاقات کے حوالے سے اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

Related Articles

Back to top button