مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاریاں

نگران حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔عوام پر 40ارب کااضافی بوجھ ڈالاجائیگا۔بجلی 3روپے 53پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی ۔نیپرا میں درخواست بھی دائر کردی گئی۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔نیپرا 29نومبر کو درخواست پرسماعت کریگا۔