ECPسے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

مسلم لیگ نے کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کے حملے کی وجہ دھاندلی (جو ہوئی ہی نہیں) نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے۔
انہوں نے کہا آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام پر لایا جانا ناگزیر ہے۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
یاد رہے کہ آج 18 جولائی کو عوام سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ الیکشن کمشنرپرکوئی اعتماد نہیں، ہمیں الیکشن ہروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا، پنجاب جیسا الیکشن کروانا ہے تو اس سے بحران بڑھے گا،ضمنی انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کوجتوانےکی پوری کوشش کی۔ جس طرح الیکشن کرائے گئے وہ بہت افسوس ناک ہے ہمارے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنرپرسب سےزیادہ افسوس ہےانہوں نے بددیانتی کی ہے،الیکشن کمشنر کو پتہ ہی نہیں چالیس لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دے دیا، کسی اور ملک میں ایسی غلطی ہوتی توچیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو چکا ہوتا۔