بجلی کمپنیوں نے1کروڑ صارفین کو اربوں روپےکا چونا لگادیا

نیپرا کے بعد وزارت توانائی نے بھی بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف کردیا۔بجلی کمپنیوں نے 1کروڑ صارفین سے اربوں روپے اضافی لوٹ لئے۔
تحقیقیاتی کمیٹی نے بھی بجلی کمپنیوں کی جانب سے لاکھوں صارفین کی زائد بلنگ کا اعتراف کرلیا۔
نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے جواب میں پاور ڈویژن نے بھی رپورٹ تیار کرلی جس میں زائد بلنگ کے ساتھ خراب میٹرز، صارفین کے سلیب تبدیل ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق جولائی میں45لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو31 دن سے زائد کے بل بھیجےگئے، ان میں40 لاکھ صارفین کو32 سے 34 دن کے بل بھجوائے گئے۔
پاور ڈویژن نے 3 لاکھ81 ہزار 510 صارفین کے خراب میٹرز سے زائد بلنگ کا اعتراف کیا اور رپورٹ میں انکشاف کیا کہ جولائی میں45 لاکھ43 ہزار717صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے۔ جولائی میں سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 46 ہزار 468 صارفین متاثر ہوئے۔
جولائی میں ایک لاکھ 98 ہزار 166 صارفین پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹد میں چلے گئے، اسی طرح 11 ہزار276 لائف لائن سے نان لائف لائن میں چلے گئے۔ وزارت توانائی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں 55 لاکھ 74 ہزار 275 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے، سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 25 ہزار562 صارفین متاثر ہوئے۔

Related Articles

Back to top button