بجلی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی کا سینیٹ سے احتجاجاً واک آؤٹ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں کی مد میں وصول کریں تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button