توانائی بحران، حکومت کا بازاررات 8بجے بند کر نے کا فیصلہ

حکومت ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانی کیلئے تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے بازار اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شاران بلوچ، مرحومہ کریمہ بلوچ سے متاثر نکلی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات پر مشاورت کی گئی، اس دوران صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔

اقتصادی کونسل کے اجلا س کے اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سےاتفاق کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جون کو وقاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے نئی تجویز دی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف کا کہنا تھا موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتہ میں ہفتہ اتوار پوری تعطیل اور جمعہ کے روز آدھا دن یعنی ہفتہ میں 4.5 دن کام ہو۔ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

Back to top button