اب بھی مشورہے یک زبان ہو کر مستعفی ہو جائیں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج بھی کہتا ہوں ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہونا چاہیے اور باہر نکلنا چاہیے، قوم کو بتانا چاہیے ان کے اصل چہرے کیا ہیں یہ کرائے کے ٹٹو ہیں، یہ وہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھائیں گی، ان کے خلاف یہ ایک ہی حل ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا میں کہتا تھا استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو اور اسمبلی توڑ دو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا، جب کہتا تھا گورنر راج لگادو تو اس وقت بھی ٹھیک تھا۔

فرح خان ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں بھی ملوث نکل

انہوں نے کہا پاکستان میں کوئی سمجھ رہا ہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کس طرح ہوا اور کس نے کیا، قوم کو سب سمجھ ہے، ہر کوئی اس کیس میں بے نقاب ہوگیا ہے جب کہ ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، اگر کوئی سمجھ رہا ہےکہ ہم ہتھیار پھینکیں گے تو نہیں جناب

Related Articles

Back to top button