چیف جسٹس کھلی، ننگی ناانصافی کا کیا جوازپیش کرینگے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے سوال کیا ہے کہ چیف جسٹس کھلی، ننگی ناانصافی کا کیا جواز پیش کریں گے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اور جب غلطی کی تصحیح کی تو وہ بھی لاڈلے کے حق میں نکلی۔

مریم نواز نے کہا یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے۔ اس کھلی بلکہ ننگی نا انصافی کا کیا جواز پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟’

ڈ یپ فیک ویڈیوز جمہوریت کے لیے خطرہ کیسے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button