پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام معطل کردیا گیا

آئی ایم ایف نے پاکستان میں اپنا پروگرام معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروگرام تشکیل دیں گے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ پالیسی مرتب کریں گے، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام معطل نہیں، نئی حکومت کے ساتھ مائیکرو اکنامک پالیسیز مرتب کریں گے، پاکستان کے لیے سپورٹ جاری رکھیں گے۔

اعلامیہ کےمطابق پاکستان میں نئی حکومت کی ترجیحات اور اصلاحات کے مطابق تعاون کریں گے، نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروگرام تشکیل دیں گے۔

یاد رہے کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد 3 سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے، عالمی مالیاتی ادارے نے فروری کو چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاکستان 6ارب ڈالر قرض میں سےاب تک 3 ارب ڈالر حاصل کر سکا ہے۔

Related Articles

Back to top button