مصلحت کی کوئی حد ہوتی ہے، فوری الیکشن کرائے جائیں

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے فوری طور پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مصلحت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیرضروری لمبا کرنا ہمارا موقف نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں۔

الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم

انھوں نے کہا کہ نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے، موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی ف کا اپنا مؤقف ہے، یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button