عمران حکومت کی خلاف ورزیوں کےسببIMFنے ہماری ناک رگڑوائی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق عمران حکومت کی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

اسلام آباد میں وکلا کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا مرحلہ پورا ہو چکا اور وکلا کا دیرینہ مطالبہ شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

سابق حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کرنے کے بجائے بری طرح دھجیاں بکھیریں جس کے باعث ہمیں معاہدے کے اعادے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے نے آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہم آج بھی کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔ جس بھی دوست ملک کو فون کرو تو وہ یہی سمجھتے ہیں کہ شاید قرضہ لینے کے لیے فون کیا ہے۔ خطے میں جو لوگ ہم سے پیچھے تھے وہ اب کافی آگے نکل گئے۔

چیف جسٹس کی نئے عدالتی سال پرتقررمایوس کن قراردیدی

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ مخلوط حکومت نے بڑی محنت سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔

تقریب کے شرکاء کو سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پورے ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے موسمیاتی تبدیلی سے شاید ہی ایسی تباہی کسی نے دیکھی ہو۔ اب بھی لاکھوں لوگ کھلےآسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔

وزیراعظم نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیٹر لیتے ہوئے ان بے گھر افراد کی بے بسی کا بھی اندازہ کیجیے گا جن کا گھر بار اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

Related Articles

Back to top button