عمران خان نے کہا تو ایک منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے عمران خان نے کہا تو ایک منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملاقا ت میں عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سمیت اہم فیصلے کئے گئے، اس موقع پر پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہوئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق سپیکر کی نشست کیلئے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک تھے جبکہ میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال بھی سپیکر شپ کی دوڑ میں شامل تھے تاہم پارٹی قیادت نے سبطین خان کا نام فائنل کیا۔

عمران کو گرفتار نہ کرنے ، احتجاج کیلئے جگہ دینے کا حکم

ادھرایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تو اسمبلی توڑنے میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گا، پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ،نہ ہی کروں گا۔

Related Articles

Back to top button