عمران ملک میں آگ لگانا چاہتے، کوئی آلہ کار نہ بنے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک فوج کےشہداء اور ان کی فیملیز کیخلاف پی ٹی آئی نے مہم چلائی، ارسلان کو احکامات بنی گالہ سے ملے،عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، کوئی ان کاآلۂ کار نہ بنے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے لکھا ہوا بیان پڑھا،اور یہ اسکرپٹ عمران خان کا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےا نکا کہناتھا نواز شریف نے صرف یہ کہا تھا کہ ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، آپ بغاوت اور سیاسی مداخلت پر اکساتے ہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑوانے کا پلان ہے، عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو توڑنے کی بات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا آپ کے اکسانے پر آپ کے سوشل میڈیا نے شہداء کیخلاف مہم چلائی، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا اپنے شہداء کیخلاف ٹرولنگ کی جائے، آپ جو نفرت کے بیچ بو رہے ہیں اس کو کاٹ رہے ہیں، ارسلان کو بشریٰ بی بی نے ہی شہداء کیخلاف مہم کا کہا ہوگا۔ خود کو نواز شریف سے کیسے ملاسکتے ہو؟، نواز شریف کے سینے میں بہت سے راز ہیں وہ ملک کی خاطر خاموش رہے، نواز شریف نے اقتدار قربان کیا آئین پر سمجھوتہ نہیں کیا، نواز شریف نے اس ملک کو جتنی ترقی وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، نواز شریف نے اس ملک کی سالمیت، بقاء اور دفاع کیلئے جو کام کئے پاکستان کا ذرہ ذرہ اس کی گواہی دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، آپ کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، کہتے ہو سازش ہوئی، عمران خان کو اس لئے نکالا گیا کیونکہ وہ نالائق اور نااہل تھے، تحریک انصاف کو جس نے نقصان پہنچایا وہ عمران خان ہیں، آپ نے ملک کو چار سال لوٹا، معیشت تباہ کی، اپنے گھر کی خواتین سے کرپشن کرائی، توشہ خانہ کے تحائف لے کر انہیں ڈیکلیئر نہیں کیا۔\

اینکر پرسن اقرارالحسن کا دعا زہرا کے اغوا ہونے کا دعویٰ

مریم اورنگزیب نے کہا آپ نے اپنی جماعت کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلئیر کروایا، اداروں کیخلاف کوئی بھی عمل یا آواز برداشت نہیں ہوگی، ملک دشمنی کی کوئی اجازت نہیں دے گا، تماشہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ یہ ملک دشمنی کررہے ہیں کوئی ان کا آلۂ کار بننے کی کوشش نہ کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا ادارے کو کہتے ہو مداخلت کرے، تمہاری پارٹی کو بچائے، آپ کی جماعت سے آوازیں اٹھ رہی ہیں فارن فنڈنگ کہاں گئی، 2013ء سے 2022ء تک جو پیسہ آیا اس کا حساب آپ نے دینا ہے، آپ فارن فنڈنگ میں 8 سال بعد پکڑے گئے۔

Related Articles

Back to top button