کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس 4 مئی کو سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 4 مئی کو سماعت کرے گا جس کے لیے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر ریمارکس دیے تھے کہ آپ نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا، وزراء اور مشیروں کی فوج در فوج ہے، مگر کام کچھ نہیں، مشیروں کو وفاقی وزراء کا درجہ دے دیا، مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا۔چیف جسٹس پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق ہو یا صوبائی حکومتیں سب کے کاموں میں شفافیت کا مسئلہ ہے۔عدالت نے سندھ حکومت نے صوبے میں راشن کی تقسیم سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی جو صوبائی حکومت نے چند روز بعد جمع کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button