خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، 12 اضلاع میں دوبارہ پولنگ

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 237 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال کے باعث خالی نشستوں اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

12 اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، بونیر اور باجوڑ کے 237 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 3لاکھ 31 ہزار 150 رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔پشاور میں7پولنگ اسٹیشنز، نوشہرہ میں دو، خیبر میں 39، مہمند میں تین، مردان میں تین، کوہاٹ میں 55، کرک میں 56، بنوں میں 53، لکی مروت میں 12، ڈی آئی خان میں 8، بونیر میں دو اور باجوڑ میں 13 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔جن حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن نہیں ہوسکے وہاں ان میں چارسدہ، مردان، کوہاٹ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ کے مجموعی طور پر 331 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

عدم اعتماد:ق لیگ نے مولانا سے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

چارسدہ میں دو، مردان میں پانچ، کوہاٹ میں پانچ، لکی مروت میں دس، ڈی آئی خان میں 306 اور باجوڑ میں تین پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ان پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 79 ہزار 322 ہے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔ ’عوام بلاخوف و خطر اپنا ووٹ استعمال کریں۔‘ واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں خیبر پختونخوا کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کچھ اضلاع میں پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے انتخابات کو روک دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button